سکھر شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کلین اینڈ گرین مہم شروع،مئیر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر نے مہم کا افتتاح کیا

جمعرات 25 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر نائب صدر، ملک فلاحی جماعت کے بانی و صدر ملک محمد رضوان الحق نے ملک فلاحی جماعت کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میںاسٹیم پبلک اسکول پر انا سکھر کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو اچھی پر فارمنس پیش کرنے پر شیلڈ اور انعامات دیئے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرتے ہیں بچوں کو منفی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوںنے مذید کہا کہ مزید کہا کہ سرکاری اور پرائیوئٹ اسکولوں کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ،بچے اپنی تعلیم پر توجہ دیں انہوں نے کہا انٹر نیٹ جدید دور کی ضرورت اور دنیا سے رابطے کا تیز ترین زریعہ ہے اس کے درست استعمال سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔