سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹرسے ملاقات

جمعرات 25 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ہارون میمن کی قیادت میں بلڈرز کے نمائندہ وفد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹرصفدر مگسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سکھر بلڈرز کو درپیش مسائل اور مشکلات پر ان سے بات چیت کی۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق حاجی محمد ہارون میمن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر افسران کو درپیش مسائل و شکایات سے آگاہ کیا ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹرصفدر مگسی نے سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ہارون میمن، حنیف میمن اور دیگر کی شکایات کو توجہ سے سنا اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس بی سی اے کے آر ڈی صفدر مگسی نے سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ بلڈنگ بائی لاز کے حوالے سے کہا کہ اس پر ماہ رمضان المبارک میں عملدرآمد کرایا جائیگا اور جو بھی شکایات آج کے اجلاس میں سامنے آئی ہیں ان کو حل کریں گے اور سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے ساتھ باہی تعاون جاری رہے گا کسی بھی شکایت یا پریشانی کی صورت میں سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار و ممبران مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں ہر ممکن تعاون کرکے سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے مسائل کو حل کروں گا ۔ سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ہارون میمن اور دیگر عہدیداروں نے ایس بی سی اے کے ریجنل ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلڈنگ بائی لاز کے نفاذ سے بہت ساری مشکلات حل ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :