چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے اور صنعت و تجارت، کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد جاوید میمن

جمعرات 25 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنیوالی تاجر برادری کیلئے بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے اور صنعت و تجارت، کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اقدماات اٹھائے جائیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے غریب آباد میں خلیل احمد کی دکان ایم آصف گولڈ اسمتھ کی دکان کا افتتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عمران اللہ خان،اسلم شیخ، خادم انڑ، شاہد بھٹو، جمیل مغل، خالد سومرو، عتیق اللہ سومرو،محمداختر مغل،انجمن تاجران غریب آباد کے جنرل سیکریٹری اعظم ملک و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ تاجر برادری ایک ہی لڑی کے پھول ہیں، تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھیں تاکہ انہیں درپیش مسائل بہتر انداز سے حل کرائے جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجر ملکی کی خوشحالی اور ترقی کی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا جاتا ہے ملک کو ترقی، خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :