انجمن نوجوانان اسلام کے زیر اہتمام ماہ صیام میں سالانہ پروگرام عقیدت و احترام کیساتھ منعقد کیے جائیں گے

جمعرات 25 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ماہ صیام میں سالانہ پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اے این آئی کے چیئرمین مقصود احمد سکھیرا نے سکھر میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں لیکر سایہ فگن ہورہا ہے، اے این آئی پاکستان کے سیکریٹری جنرل محمد احسان رحمانی نے اجلاس میں بتایا کہ یکم رمضان کو استقبال رمضان، 10 رمضان کو یوم باب السلام، 17 رمضان کو یوم بدر، 21 رمضان کو یوم علی ؓ، 25 رمضان کو مستحقین کیلئے عید امدادی پروگرام، 27 رمضان کو ختم القرآن، 27 رمضان کو دن میں یوم آزادی پاکستان، 29 رمضان کو جشن نزول قرآن منایا جائے گا اور اے این آئی پاکستان کے بانی و قائد شہید طارق محبوب کے مشن نظریہ اسلام و نظریہ پاکستان اور نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی جدوجہد جاری رہے گی، اور شہید طارق محبوب کی روایات کے تحت پروگرام منعقد کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری جنرل احسان رحمانی، حافظ شوکت مہر، محمدحامد سعیدی، سلمان شکیل، اعتزاز بدایونی، سعد علی، راشد خان، اسحاق قریشی، کاشف صدیقی، اعجاز شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔