شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم فل کے چار سیمینارزکا انعقاد

جمعرات 25 مئی 2017 23:36

سکھر۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام ایم فل کے چار سیمینارز پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ اس موقع پر محقق سید وجاہت علی شاہ نے اپنا سیمینار معیاری تفاسیر کی روشنی میں سورة الفجر کا مطالعہ کے عنوان پر ڈاکٹر کرم حسین ودھو کی رہنمائی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سورة الفجر قرآن مجید کا 89واں سورة ہے۔

اس میں 30آیات ہیں۔ معیاری تفاسیر کے مطابق یہ سورة اِمام حسین ؑابن ِ علی ؑ سے منسوب سورة ہے۔ اس سورة پر تحقیق وقت کی ضرورت ہے۔ شریف اللہ اجن نے اپنا سیمینارجامعہ غوثیہ رضویہ سکھر کی دینی، علمی، تصنیفی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ کے عنوان پر ، محقق سید کوثر عباس نے اپنا سیمینار حوزہ علمیہ قم کے علمی، معاشرتی اور سیاسی اثرات کا تحقیقی مطالعہ کے عنوان پراور ایم فل کا آخری سیمینار محقق محمد ہارون نے شریعت محمدی کے حوالے سے مشہور مکاتب فکر کی روشنی میں طلاق کا تحقیقی جائزہ کے عنوان پرپیش کیے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے صدارتی خطاب میں کہا کہ تمام محققین نے اپنی تحقیق ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تحقیقی اصولوں کی روشنی میں سرانجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار پر تحقیق وقت کی ضرورت ہے۔