وزیر خزانہ نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی پیشگی منظوری دیدی

فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی سہولت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ،ْ اسحاق ڈار

جمعرات 25 مئی 2017 22:40

وزیر خزانہ نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی پیشگی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل تنخواہ ادا کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی سہولت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ باضابطہ منظوری کیلئے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا