پیپلز پارٹی مظلوم ومحروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،عوام آج بھی بھٹو دعزم کے قائل ہے عوام کی آئے روز شمولیت ہے اس کا ثبوت ہے

سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 22:34

پیپلز پارٹی مظلوم ومحروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،عوام آج بھی بھٹو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے کہا پیپلز پارٹی مظلوم اور محروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اس جماعت میں عوام کی آئے روز شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی بھٹو دعزم کے قائل ہے اور اسی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں بھٹو نے جس عظیم مقصد کیلئے اپنی جان قربانی دی بے نظیر بھٹو اس کا تسلسل اور پیپلز پارٹی کا ہر جیالا اسی مشن تکمیل کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے،یہ واحد جماعت ہے جس میں کارکنوں اور اُن کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یونین کونسل ساونی گائوں سیراٹی بالا میں خطا کر رہے تھے۔ جس میں مصطفی خان محمد ملوک ، داود خان، محمد اسلام ، نواز خان ، شبیر احمد، محمد رفیق ، ارشاد ، سرتاج ، جمال خان امداد اللہ ، ابدر خان اورمنظور کان نے اپنے اپنے خاندانوں اور سنکڑوں ساتھیوں سمت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر ضلع صدر عارف اللہ خان اور اسرار یوسفزئی اور جاوید خان بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :