عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ،علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے ،محدود وسائل میں رہ کرعوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ، پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے

صوبائی وزیر صحت واجہ رحمت صالح بلوچ کا افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 22:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صحت واجہ رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا، عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ڈاکٹر ز کی قلت کا نوٹس لیا گیا ہے، غیر حاضر ڈاکٹرز کو شوکاز ٹونس بھی جاری کریں گے، محدود وسائل میں رہ کرعوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔

وہ جمعرات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹرسبی میں نومود بچوں کی صحت اور زندگی محفوظ رکھنے کیلئے یونیسیف کے تعاون ے (ایس این بی سی یو) وارڈکا افتتاح کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹر ی صحت بلوچستان واجہ عصمت اللہ کاکٹر،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ ،یونیسیف کے ڈاکٹر اورنگ کمال خان ، ڈاکٹرشفیق الرحمن ، ایم این سی ایچ پروگرام کے ڈاکٹر افضال ، نیو ٹریشن پروگرام کے ڈاکٹر یاسر شاہ ،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی ، ڈاکٹر فیض بلوچ، ڈاکٹر محمد علی بلوچ ، ڈاکٹر شفقت سلطانہ ، ڈاکٹر عشرت زاہد، ڈاکٹر اقبال خارانی ،تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین ، ملک محمد اقبال بنگلزئی ،آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی رہنما قادر بخش لونی ،ضلع سبی کے صدر محمد سلیم رئیسانی ، جنرل سیکرٹری سعد اللہ باروزئی ، چیئرمین عبدالغفور چاچڑ ، سرپرست اعلیٰ محمد اشرف رند،نیشنل پارٹی سبی سینئر رہنما ملک ظفر سلطان باگرانی، یارمحمد بنگلزئی ، میر اسلم گشکوری، میر اللہ بخش مری ،کامریڈ ہدایت سیلاچی میں کارکن موجود تھے پروقار تقریب سے واجہ رحمت صالح بلوچ ،یارمحمد بنگلزئی، میر اسلم گشکوری ، سیلم عمر رند، اللہ بخش مری،محمد خان ، سکندر بلوچ، سینئر صحافی ونعت خوان حاجی ریاض ندیم نیازی، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، رابط سیکرٹری محمد طاہر عباس منتظر ، راجیش کمار عرف گنگا، ارشاد احمد خلجی کے علاوہ پیر امیڈیکس محکمہ صحت کے آفیسران کی بڑی تعداد موجود تھی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے نیشنل پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں نیشنل پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال سبی کے مسائل ڈاکٹرز کی قلت کا احساس ہے اپنے وسائل میں رہ کر سبی میں ڈاکٹرز کی کمی کا خاتمہ کریں گے جو ڈاکٹر سبی میں نہیں آیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں جس میں شوکاز نوٹس بھی شامل ہیں سبی میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید مشینری ادویات سمیت دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے مذکورہ وارڈز میں اربوں روپے کی لاگت سے جدید مشینری لائی گئی ہیں جبکہ گاؤئنی وارڈ کیلئے 10لاکھ روپے کی مشینری استعمال میں لائی گئی ہے انہوںنے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل کا بھی ازالہ کریں گے سرکاری کوارٹر کی مرمت کیلئے بھی جلداجلد اقدامات کئے جائیں گے میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے عوام کی تقدیر بدلنے انتخابات میں حصہ لیا تھاہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے نیشنل پارٹی سبی سمیت بلوچستان کو ماڈل صوبہ بنانے کی خواش مند ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں گے کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیںقبل ازین صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام یونیسیف کے تعاون سے نومود بچوں کی صحت اور زندگی محفوظ رکھنے کیلئے (ایس این بی سی یو) وارڈکا افتتاح کیا اس موقع پر تلاوت کلام پاک کی سعادت شبانہ کوثر نے حاصل کی صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ڈاکٹراورنگ کمال خان نے تفصیلی آگہی فراہم کی جبکہ سن فلائی بحالی سینٹر کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے وارڈز کی افادیت اہمیت کے بارے میں آگہی فراہم کی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کو ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی قلت سمیت دیگر مسائل سے آگہی فراہم کی بعدازاں سول ہسپتال سبی میں سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ٹھنڈے پانی کے کولر کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر میر عبید اللہ رند نے اپنی تنظیم اور ٹھنڈے پانی کے سبی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کولر نصب کرنے کے بارے میں بھی آگہی فراہم کی صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے سبی نرسنگ اسکول کیلئے ڈاکٹر مسرت کو پرنسپل لگانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :