پشاور پولیس کا کارنامہ، حکومت پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت سیکڑوں ناکارہ گاڑیوں کو قابل استعمال بنا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 مئی 2017 21:52

پشاور پولیس  کا کارنامہ، حکومت پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی مدد آپ کے ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی2017ء) پشاور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت سیکڑوں ناکارہ گاڑیوں کو قابل استعمال بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی پولیس کیلئے مثال بن گئی ہے۔ پشاور پولیس نے قابل تعریف کارنامہ انجام دیا ہے۔ پشاور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت سیکڑوں ناکارہ گاڑیوں کو قابل استعمال بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز میں 425 گاڑیاں کئی سال سے ناکارہ کھڑی تھیں۔ ان گاڑیوں کی مرمت کیلئے یا نئی گاڑیاں حاصل کرنے کیلئے حکومت سے امداد مانگنے کی بجائے شہری پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت ان گاڑیوں کیی مرمت کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے 6 مکینک بھرتی کیے۔ ان مکینکوں نے چند ہی ماہ میں سینکڑوں گاڑیاں جن میں موبائل وین، بکتربند اور بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں کو مرمت کرکے قابل استعمال بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :