رمضان المبارک میں شہر کے 93 مقامات پر سٹی وارڈنز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ، میئر کراچی وسیم اختر

ڈرگ روڈ کے مقام پر 50 سٹی وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے افطار، تراویح اور مذہبی اجتماعات کے مقامات پر بھی سٹی وراڈنز کی تعیناتی کا شیڈول جاری کردیا گیا

جمعرات 25 مئی 2017 22:09

رمضان المبارک میں شہر کے 93 مقامات پر سٹی وارڈنز کی تعیناتی عمل میں لائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر کے 93 مقامات پر سٹی وارڈنز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد کریں گے جبکہ ڈرگ روڈ کے مقام پر 50 سٹی وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے افطار، تراویح اور مذہبی اجتماعات کے مقامات پر بھی سٹی وراڈنز کی تعیناتی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام سٹی وارڈنز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرسٹی وارڈنز کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ،ڈائریکٹر سٹی وارڈنز محمد عمران، اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم عوام کے درپیش مسائل میں مزید اضافہ نہیں چاہتے سڑکیں کھڈی ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات ہیں سٹی وارڈنز خصوصاً رمضان کے مہینے میں شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیوٹی پر نہیں آئیں گے ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا 60 سٹی وراڈنز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں اگر کسی کا کوئی جائز مسئلہ ہے تو براہ راست دفتر سے رابطہ قائم کرے، انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران شہید کردیئے گئے 17 سٹی وارڈنز کے اہل خانہ سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنائی جائے تاکہ انہیں درپیش مسائل حل کئے جاسکیں اور اگر کسی شہید کے بچے کو نوکری نہیں ملی ہے تو اس کیلئے بھی کوشش کی جائے گی، انہو ںنے کہا کہ سٹی وارڈنز کو تربیت کیلئے پاک بحریہ کی میرین اکیڈمی میں بھیجا جائے گا جہاں وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ایمپلائز کے معاملے پر بھی کام جاری ہے رفتہ رفتہ تمام معاملات حل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز ہیڈ کوارٹر میں تعمیر کردہ نئے بیرک کو مزید بہتر بنایا جائے گا، سیلانی ویلفیئر آرگنائزیشن سے بات ہوئی ہے وہ یہاںپانی کیلئے آر او پلانٹ لگا کر دیں گے ، میئر کراچی نے کہا کہ سٹی وارڈنز کسی سیاسی جماعت کا شعبہ نہیں بلکہ یہ کراچی کا اداہ ہے ہم اپنے شہر کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، سٹی وارڈنز کے محکمہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اس محکمہ میں برائیوں کا علم ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز کو وردیاں اور شوز فراہم کررہے ہیں اور تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو شفاف اور ٹھیک کررہے ہیں، انہوںنے کہا کہ اب صرف میرٹ پر کام ہوگا میں کسی کی شفارت نہیں سنوں گاچیکنگ کے لئے نگراں ٹیم بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہو ں نے یادگاری شہداء پر چادر چڑھائی اور سٹی وارڈنز ہیڈ کوارٹر کا تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :