تھرکول فیلڈ بلاک 2 میں حکومت پانچ مختلف کمپنیز کے ساتھ کان کنی اور پاور پلانٹ لگا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 25 مئی 2017 22:06

تھرکول فیلڈ بلاک 2 میں حکومت پانچ مختلف کمپنیز کے ساتھ کان کنی اور پاور ..
نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ تھر کول فیلڈ بلاک 2 سو اسکوائرکلومیٹر پر محیط ہے اس بلاک میں سندھ حکومت کا پانچ مختلف کمپنیز کے ساتھ شراکت داری کرکے کان کنی اور پاور پلانٹ لگا رہے ہیں یہ بات انہوں نے تھرپارکر کول فیلڈ بلاک 2 آمد کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وزیراعلی سندھ نے کہاکہسندھ حکومت- اینگرو کارپوریشن، حبکو، ہائوس آف حبیب، چائینز کمپنیز CMEC کے ساتھ کام کر رہی ہیکان کنی اور پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ چائنیز کمپنی CMEC کے پاس ہیانہوں نے کہاکہ فیز1 میں کان کنی کرنے سے 3.8 ایم ٹی کوئلہ سالانہ نکالا جائے گااوراس کول سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی کل لاگت 1.8بلین ڈالر ہے اور یہ منصوبہ جون2018 میں مکمل ہوگئی انہوں نے کہا کہ فیز II میں کان کنی سے 7.6 ایم ٹی کوئلہ سالانہ نکالاجائے گااس پر 2 پلانٹس سے 330 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگ کان کنی 200ملین ڈالر سے ہوگی، جبکہ بجلی کی پیداوار منصوبہ کی لاگت 1 بلین ڈالر ہوگی اور فیز II منصوبہ دسمبر 2021 میں مکمل ہوگااورفیز IIIاس منصوبے کے تحت سالانہ 13 ایم ٹی کوئلہ نکالا جائے گا، جس کی لاگت 500 ملین ڈالر ہوگی وزیراعلی نے مذید کہاکہ اس منصوبے میں 660 میگاواٹ اور 330 میگا واٹ کے 2 منصوبے لگائیں جائیں گے، جن کی لاگت 1.5بلین ڈالرہوگی اور یہ دسمبر 2021 مکمل ہوگااوراس منصوبے میں عارف حبیب کی کمپنی شیئر ہولڈر ہیاورفیز IVاس منصوبہ کے تحت کان کنی کی مقدار 19ایم ٹی ہوجائے گی اس منصوبے سے 3 پاور پلانٹس لگائیں گے جو 330 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گیاس پاور پلانٹس کی لاگت 1.5بلین ڈالر ہوگی، جبکہ کان کنی کی لاگت 500 ملین ڈالر ہوگی تھرکول پروجیکٹ پر سابق صدرآصف علی زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ تھرکول فیلڈ پہنچ گئیتھرکول فیلڈ بلاک 2 میں کان کنی اور پاور پلانٹ کے کام کا جائزہ لیا گیاوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدر آصف علی زرداری کو منصوبے کی آگاہیاس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کو سندھ کول مائنگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی نے فیز 1 میں لگنے والے پاور پلانٹس کی ٹیکنیکی پہلو پر آگاہی دی اورآصف علی زرداری نے کان کنی اور پاور پلانٹس کے جلد لگنے پر تیز رفتار کام کی تعریف کی اور سابق صدرنے وزیراعلی سندھ کی ذاتی دلچسپی سمیت سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ اور تمام پاٹنرز کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :