ْوزیراعظم کے جھوٹ بولنے پرپیپلزپارٹی وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کررہی ہے، سینیٹر سعید غنی

تمام سیاسی جماعتوں سے لوگ نکل کر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، 2018 کے الیکشن میں پورے کراچی سے نشستیں حاصل کرینگے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹ پر نواز شریف کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے، بلاول ہائوس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 22:06

ْوزیراعظم کے جھوٹ بولنے پرپیپلزپارٹی وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کررہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج اس لئے کررہی ہے کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جھوٹ بولا ہے۔اس جھوٹ پر نواز شریف کو قوم سے معافی مانگی چاہیے،تمام سیاسی جماعتوں سے لوگ نکل کر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں پورے کراچی سے نشستیں حاصل کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار نے جمعرات کو بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں ،ن لیگ،تحریک انصاف اور عرفان اللہ مروت کے کارکنان و حمایتیوں کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ مختلف جماعتوں کے کارکنان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پی ایس 114 میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مزید بہتر ہوگی ہے۔

(جاری ہے)

2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی حلقے سمیت پورے کراچی میں پوزیشن مضبوط ہوگی۔

سابق آزاد امیدوار مولا داد خان سمیت شمولیت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کراچی سمیت پورے ملک میں ہے۔پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج اس لئے کررہی ہے کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جھوٹ بولا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے جھوٹ پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔لوڈشیڈنگ کے خلاف نواز لیگ والوں نے ہمارے رہنماوں کے گھروں کو آگ تک لگوائی تھی۔

نواز لیگ نے ایسا کام شروع کیا کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوا ہے۔ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔تمام سیاسی جماعتوں سے لوگ نکل کر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ پی ایس 114 کا ضمنی انتخاب ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔شمولیت اختیار کرنے والے مولاداد خان نے کہا کہسینیٹر سعید غنی نے ہمارے علاقہ میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے۔ پی ایس 114 میں سیوریج کا نظام بہتر ہونے کا سہرا بھی سینیٹر سعید غنی کو جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی میں عوام کی خدمت کی نیت سے شامل ہوئے ہیں۔