ایل ڈی اے کا قائد اعظم ٹا ئون میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ،نقشے کی خلاف ورزی پر متعدد تعمیرات مسمار

جمعرات 25 مئی 2017 22:06

ایل ڈی اے کا قائد اعظم ٹا ئون میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ،نقشے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ایل ڈی اے کا قائد اعظم ٹا ئون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ،نقشے کی خلاف ورزی پر متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے قائد اعظم ٹان میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا.جس میں اے ٹو بلاک میں بغیر نقشہ کے تعمیر شدہ گھر اور غیرقانونی دکانوں کے شٹر مسمار کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی بلاک میں بغیر نقشہ قائم کئے گئے سروس سٹیشنز کو گرادیا گیا دوران آپریشن مزاحمت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ بھی طلب کیا گیا،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر افراز اختر نے کی۔

متعلقہ عنوان :