چین پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ،معاشی ترقی کے لیے چینی زبان سیکھنا ضروری ہے‘2020 تک صرف لاہور میں 20 لاکھ چینی ہونگے‘راحیل شریف کا مسلم ممالک کی فوج کی سربراہی اعزاز مگرپاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے تحت کام کرنا چاہیے‘ بلاول بھٹو 8 جون کو ملتان سے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گے

سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی ملتان میں میڈیاسے بات چیت

جمعرات 25 مئی 2017 22:02

چین پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ،معاشی ترقی کے لیے چینی زبان سیکھنا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے،معاشی ترقی کے لیے چینی زبان سیکھنا ضروری ہے۔2020 تک صرف لاہور میں 20 لاکھ چینی ہونگے۔راحیل شریف کا مسلم ممالک کی فوج کی سربراہی اعزاز مگرپاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے تحت کام کرنا چاہیے۔پیپلز پاٹی تنظیم نو کے عمل سے گزر رہی ہے،بلاول بھٹو 8 جون کو ملتان سے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

ملتان میں تحصیل چوک پر نجی کالج کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا اچھا دوست اور اسٹریٹجک پارٹنرہے۔پوری قوم اور ادارے چین کے ساتھ تعلقات کے لیے ایک ہیں۔سی پیک اہم ترین منصوبہ ہے ،میں نے اپنی کابینہ کا اہم اجلاس گواردر میں کیا تھا تاکہ اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کا مسلم ممالک کی فوج کی سربراہی اعزازہے لیکن پاکستان کی اپنی ایک خارجہ پالیسی ہے جس کے تحت کام کرنا چاہیے،پاناما کیس کی جے آئی ٹی سے متعلق سوال پرسابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حسین نوازکا جے آئی ٹی ممبران پر اعتراض کے حوالے سے سوال ان سے ہی کریں۔