شہبازشریف کے دورہ چین میں تاریخی خطاب کی گونج

چینی سفیر نے ساہیوال میں اپنی تقریر میں شہبازشریف کے خطاب کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا

جمعرات 25 مئی 2017 22:01

شہبازشریف کے دورہ چین میں تاریخی خطاب کی گونج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے دورہ چین میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس سے غیر معمولی خطاب کی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہی-چین کے رہنما اور حکام وزیراعلی شہبازشریف کے بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کے حوالے سے اس خطاب کو پہلے ہی غیر معمولی پذیرائی دے چکے ہیں اور آج ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران چین کے سفیر سن ویڈانگ نے بھی اپنی تقریر میں وزیراعلی شہبازشریف کی چین میں کی گئی اس تقریر کا خصوصی طور پر ذکر کیا او راسے انتہائی اہمیت کاحامل اور غیر معمولی خطاب قرار دیا- واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے دورہ چین میں اپنے خطاب میں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کا تاریخی تناظر میں جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد ماضی میں عالمی سطح پر سامنے آنیوالے استعماری پروگراموں کے برعکس انسانیت کی فلاح،غربت، بے روزگاری اورپسماندگی سے نجات دلانا ہے اورچین دوسروں کے برعکس دوستوں سے اپنے تعاون کی قیمت وصول نہیں کرتا اور ڈو مور کا تقاضا نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :