حکومت نی پاکستانی خواتین کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور قانونی لحاظ سے بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، سینیٹر کامران مائیکل

جمعرات 25 مئی 2017 22:01

حکومت نی پاکستانی خواتین کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور قانونی لحاظ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلہ میں پاکستانی خواتین کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور قانونی لحاظ سے بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، آئین پاکستان بھی خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بالٹک ریاست لیتھونیا کے دارالحکومت ویلنوس میں خواتین کی حثیت سے متعلق ایشیاء یورپ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بغیر کسی امتیازی سلوک کے خواتین کے حقوق و تحفظ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے خواتین کے حقوق سے متعلق تمام علاقائی اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی ہمیشہ پاسداری کی ہے اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2016ء میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف و انسانی حقوق نے تاریخی قانون ہندو میرج بل 2016ء کی منظوری دی اس کے علاوہ وزارت انسانی حقوق کرسچن میرج (ترمیم) بل 2017ء اور طلاق (ترمیم) بل 2017ء کو حتمی شکل دے رہی ہے۔