مستقبل قریب میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی، سینیٹر اسحاق ڈار

جمعرات 25 مئی 2017 21:48

مستقبل قریب میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی، سینیٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ معاشی کارکردگی کے پیش نظر مستقبل قریب میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جمعرات کو یہاں اقتصادی سروے 2016-17 کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور اقتصادی نمو بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت ماضی کی حکومتوں کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی واپسی کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام شروع کرنا پڑا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اب پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکل آیا ہے اور اس کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا جون 2019 تک آئی ایم ایف کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر وہ 2018 کے بعد بھی وزیر خزانہ رہے تو انہیں یقین ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی برآمدات کی جی ڈی پی میں شرح 10 فیصد ہو جائے تو اسے غیرملکی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی، برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :