بے بنیاد الزامات لگانے والے تڑپتے رہ جائینگے انکے پیٹ میں بل پڑتے رہینگے ، پاکستان آگے بڑھتا جائیگا، سی پیک ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں متعین کرتا جائیگا، ماضی کی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کو بے پناہ گھائو لگائے‘1320میگا واٹ کے منصوبے کو 22ماہ میں مکمل کیاگیاہے جو دنیا کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے، چین کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے وزیراعلی پنجاب کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے پہلے پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 21:45

بے بنیاد الزامات لگانے والے تڑپتے رہ جائینگے انکے پیٹ میں بل پڑتے رہینگے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے -وزیراعظم محمد نوازشریف نے 2013ء کے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی ، زراعت ، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے اور آج وہ عظیم دن ہے، جب آپ کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے اور 1320میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح ہوا ہی- پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک کا پہلا منصوبہ ہے جس کا افتتاح کیاگیاہے - وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں اس منصوبے کو 22ماہ میں مکمل کیاگیاہے جو دنیا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اس رفتار سے آج تک دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا گیاحتی کہ چین میں بھی ایسا منصوبہ 27ماہ میں مکمل ہواہے ، اس طرح چینی کنٹریکٹر زنے چین کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہی-وہ جمعرات کے روز ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے پہلے پلانٹ سے 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھی- وزیراعلی نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا منصوبہ ہے او رسی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کاحصہ ہی-سی پیک کے تحت پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں-36ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 40فیصد زائد ہیں ،بلاشبہ چین کی یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری چینی قیادت کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپو راعتماد کا اظہار ہی- چینی قیادت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے شفافیت اور رفتار کے تحت منصوبے مکمل کئے ہیںبلاشبہ سی پیک ایک گیم چینجر بن چکاہے تاہم ماضی کی حکومتوں نے چین کی دوستی سے فائدہ نہیں اٹھایا-وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4برس کے دوران ناقابل یقین رفتار سے منصوبے سے آگے بڑھائے گئے ہیں او رگزشتہ 2برس کے دوران جب چین کے صدر 31اپریل 2015ء کو پاکستان آئے اس کے بعد منصوبوں پر غیرمعمولی معیار او ررفتار کے سا تھ کام کیاگیاہی-پاکستان میں شفافیت او ررفتار کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے -وزیراعظم نوازشریف نے وہ کام کئے ہیں جن کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی- وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ایسا عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں ہمیشہ یادرکھیں گی-انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان کے عوام کی غیر معمولی خدمت کرنے پر میں چین کے صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی کی چیانگ ،چینی سفیر سن ویڈانگ ، چینی عوام او رحکومت کا شکر گزار ہوں او ر پاکستان کے عوام چین کے اس عظیم ترین تحفے کے تاریخ ساز احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گی-پاکستان میں چین کی یہ سرمایہ کاری انمول تحفہ ہی-کونسا ملک ہے جس نے 20کروڑ عوام کے لئے 55ارب ڈالر کی خطیر رقم دی ہی-جب تک دنیا قائم ہے پاکستان کے عوام چین کا یہ احسان عظیم نہیں بھولیں گی-انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم محمدنوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کے منصوبے لگانے کے لئے وسائل کی کمی آڑے آرہی تھی تاہم اللہ تعالی نے کمال مہربانی کی اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی نیک نیتی کا پھل چین کی سرمایہ کاری کی صورت میں سامنے آیا او رچین اس ضمن میں وسیلہ بنا-انہوںنے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے ستمبر 2014ء میں اسلام آباد آنا تھا او رمعاہدوں پر دستخط ہونا تھے لیکن ایک پارٹی جس نے دھرنا دے رکھا تھا منت سماجت کرنے کے باوجود دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا -میرے ذاتی علم میں یہ بات ہے کہ اس پارٹی کی لیڈر شپ سے اعلی ترین سفارتی سطح پریہ کہا گیاکہ چینی صدر پاکستان آرہے ہیں خدا را! یہ جگہ چھوڑ دیں لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ اس پارٹی کی لیڈر شپ نے دھرنے ختم کرنے اور جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا جس کے باعث چین کے صدر کا دورہ موخر ہوا او راس میں 7ماہ کی تاخیر ہوئی اورچینی صدر بعدمیں اپریل 2015ء میں پاکستان آئے ،اگر چینی صدرستمبر 2014ء میں اسلا م آباد آتے تو ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوتی-دھرنا دینے والوں نے اس ملک او رعوام پر بے پناہ ظلم ڈھایا ہی- بعدازاں اسی پارٹی نے لاک ڈائون کی ناکام کوشش کی لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم او روزیراعظم محمدنوازشریف کی مدبر انہ حکمت عملی کے باعث ان کا لاک ڈائون بھی ناکام رہا- انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی سربراہی میں پاکستان بھر میں منصوبوں کا جال بچھایا جا رہاہے -پاکستان اور چین کے انجینئرز او رورکرز نے مل کر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو 22ماہ میں مکمل کیاہے اوردنیا کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہی-زردار اور زمین کے متلاشی رہنے والو ںکے اپنے زمانے میں اس ملک اور عوام کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا -نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ 18برس سے رینگ رہاہے، یہ 800ملین ڈالر کا منصوبہ تھا جس کی لاگت اب 5ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہی- وزیراعظم محمد نوازشریف کی ذاتی کاوشوں کے باعث یہ منصوبہ اگلے برس جا کر مکمل ہوگا-نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی لاگت سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جیسے 3منصوبے لگ سکتے تھے لیکن ماضی کی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت اور بدترین کوتاہی کا مظاہرہ کیا-پاکستان فرسٹ کا نعرہ لگانے والے نے دیا میر بھاشا جا کر جا دو گری دکھائی اور اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاحالانکہ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں خریدی گئی ہے او راس کے لئے 60ارب روپے مہیا کئے گئے ہیں-ماضی کی حکومتوں نے ملک وقوم کو بے پناہ گھائو لگائے اور ان گھائو لگانے والوں میں پاکستان فرسٹ کا نعرہ لگانے والا جادو گر بھی شامل رہا-نندی پور پاو رپراجیکٹ کے لئے آئی مشینری کو کراچی پورٹ پر روکا گیا، اسی طرح رینٹل پاور پراجیکٹ بھی وہ منصوبے ہیں جس کے ذریعے قوم پر وار کئے گئے،ان منصوبوں میں اربوں روپے برباد کر دئیے گئے او رملک و قوم کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی او رآج یہ لوگ بے بنیاد الزامات کی بارش کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں-انہیں شفاف ترین اور تیز رفتار منصوبوں کی تکمیل دیکھ کر پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کیو نکہ آج وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے 20کروڑ عوام کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا جا رہا ہے -بے بنیاد الزامات او رجھوٹ بولنے والے تڑپتے رہ جائیں گے اور ان کے پیٹ میں بل پڑتے رہیں گے لیکن پاکستان آگے بڑھتا جائے گا او رسی پیک ترقی او رخوشحالی کی نئی راہیں متعین کرتا جائے گا-انہوںنے کہا کہ آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمدنوازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرار داد تشکر پیش کی گئی ہے کیونکہ اس منصوبے کے ہیرو وزیراعظم محمدنوازشریف ہیں-وزیراعلی نے چین کے سفیر سن ویڈانگ ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال، وفاقی وزیر پورٹس و شپنگ حاصل بزنجو، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور ان کی ٹیم ، ڈی جی ایف ڈبلیو او ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ،موجودہ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ،سابق و موجودہ انسپکٹرل جنرل پولیس ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، وزیراعظم کے سٹاف افسر نبیل اعوان ،سیکرٹری توانائی ، ساہیوال کے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،آرپی او ، ڈی پی او ، منتخب نمائندوں ، منصوبہ پر کام کرنے والے چینی و پاکستانی انجینئر زاور ورکرز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سب نے ملکر ایک ٹیم کے طو رپر کام کیااوراس منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیاہی-وزیراعلی نے وزیراعلی آفس میں تعینات سیکرٹری کوآرڈینشن ندیم اسلم چودھری کی شبانہ روز محنت او رکارکردگی کی خصوصی تعریف کی اور کہاکہ اس نوجوان افسر نے دن دیکھا نہ رات او رمنصوبے کی تکمیل کے لئے انتھک محنت کی جس پر میں وزیراعظم سے ندیم اسلم چودھری کے لئے تمغہ خدمت دینے کی سفارش کرتا ہوں-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ ملکر 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے پہلے پلانٹ کے تحت 660میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا-وزیراعلی نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورپاور پلانٹ کے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا-وزیراعظم نے پاورپلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کے عمل کا بھی معائنہ کیا-