کو ئٹہ کز سے چائینز باشندوں کا اغواء ہو نا نام نہاد امن وامان قائم کرنے کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہی, ملک عبدالولی خان کاکڑ

جمعرات 25 مئی 2017 21:45

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مرکز سے چائینز باشندوں کا اغواء ہو نا نام نہاد امن وامان قائم کرنے کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر30 ارب روپے خرچ کرنے والے آئے روز بلوچستان میں اغواہ ڈکیتی اور قتل وغارت گری کا حساب دیں دن دیہاڑے جناح ٹائون تھانے کے چند قدم فاصلے پر چائینز باشندوں کا اغواء ہونا سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی ورکرز سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پرضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ،محمد قاسم پرکانی، شاہ فیصل کاکڑ، دوست محمد بلوچ، ظہور صدیق، عطاء الرحمان اور عبدالوحید مینگل بھی موجود تھے انہوںنے کہا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر عام بلوچستانی عوام کی ہر چیک پوسٹ پر تذلیل کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجودد ن دیہاڑے شہریوں کا اغواء ہونا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی جان ومال کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلوچستان کا ہر شہر جیل کا سماء پیش کر تا ہے اور بلوچستانی عوام تیسرے درجے کے شہری سے بھی ابتر زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے حالات میں بلوچستان کے حالات مزید گھمبیر ہو رہے ہیں جو کہ ملکی سالمیت کے لئے خطرناک ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :