خورشید کی مولانا عبدالغفور حیدری کی مزاج پرسی ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

جمعرات 25 مئی 2017 21:42

خورشید کی مولانا عبدالغفور حیدری کی مزاج پرسی ، پھولوں کا گلدستہ پیش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء)قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے مقامی ہسپتال میں ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی مزاج پرسی کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفور حیدری نے انہیں خودکش حملے کی تفصیل سے اگاہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے اور دہشت گردوں کو کیفیت کردار تک پہنچائے۔ مولانا حیدری نے اپوزیشن لیڈر کی مزاج پرسی کیلئے امد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔طارق ورک