وزیراعظم آخری سال میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر کے قوم سے حقائق نہیں چھپا سکتے‘ میاں محمود الرشید

جمعرات 25 مئی 2017 21:27

وزیراعظم آخری سال میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر کے قوم سے حقائق نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ وزیراعظم آخری سال میں بجلی منصوبوں کا افتتاح کر کے قوم سے حقائق نہیں چھپا سکتے، ٰ6 مہینوں میں لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف بتائیں اب تک صوبے میں کتنے میگا واٹ بجلی پیدا کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بحران ختم کرنے کی جائے قوم کو گمراہ کرنے والے حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے، گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 18گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ ہوئی، عوام کو گمراہ کرنیکی بجائے حکمرانوں کو سچ بات کرنی چاہئے، لیڈر کبھی اپنی قوم سے جھوٹ نہیں بولتا وہ حقائق بتاتا ہے اور قوم کو یکجا کرتا ہے لیکن یہاں صرف ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، کرپشن اور کمیشن کا پیسہ منی لا نڈر نگ کرکے باہر آف شور کمپنیوں میں لگایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ چھوٹی عید کے بعد قوم کو بڑا انعام ملنے والا ہے، عمران خان سپریم کورٹ سے سرخرو ہونگے، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار و ں نے بھاگنے کیلئے جوتے اتار لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :