Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ایپکا کے ساتھ کھڑی ہے،شفقت محمود

حکمرانوں کو کلاس فور کے سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی،رہنماتحریک انصاف

جمعرات 25 مئی 2017 21:27

پاکستان تحریک انصاف ایپکا کے ساتھ کھڑی ہے،شفقت محمود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف آل پاکستان کلکرک ایسوسی ایشن ( ایپکا) کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر آپ کے پاس آیا ہوں۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ایپکا کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مکمل طور پر آپ سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ حکمرانوں کو کلاس فور کے سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی۔ نیشنل پریس کلب کے باہر تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کیلئے احتجاج کرنے والے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا)کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے مزید کہا کہ اگر یہ لوگ آپ کے مطالبات نہیں مانتے تو یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے کہ جب ہم حکومت میں آئیں گے تو آپ کے تمام مسائل خاطر خواہ طریقے سے فوری طور پر حل کیئے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات