وزیرتجارت کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے قائم کمیٹی کا اجلاس ،رواں سال چینی کی ریکارڈپیداوارپراظہاراطمینان

جمعرات 25 مئی 2017 21:22

وزیرتجارت کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی صدارت میں چینی کی صورتحال اور قیمتوں بارے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے قائم کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ کمیٹی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رواں سال کے دوران چینی کی ریکارڈ پیداوار ہو ئی ہے جس سے ایک طرف گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی مستحکم قیمتوں کے باعث فائدہ ہوا جبکہ دوسری طرف صارفین کو بھی سستے داموں چینی ملی جو کہ رمضان المبارک میں بھی مقامی مارکیٹ میں سستے داموں دستیاب ہو گی اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 1 8 مئی 2017 کو ختم ہو نے والے ہفتے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر 7.2 فیصد تھی جس کی قیمت 58.09 روپے فی کلو گرام تھی جو کہ 15 دسمبر، 2016 سے کم ہے جب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے چینی کی برآمد کی طرف سے اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی کے ایڈوائزری بورڈ نے اپنے اجلاس میں منعقدہ17 مئی 2017 کو چینی بر آمد کر نے کی اجازت د ینے کی سفارش کی تھی جس پرموجودہ فصل سال کے دوران 425000 میٹرک ٹن بر آمد کر نے کی پہلے ہی اجازت د ے دی گئی تھی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ چینی بر آمد کر نے کی جازت کے کوٹہ کی کل مقدار میں سے 000 35 MT میٹرک ٹن برآمد کیلئے استعمال کی گئی مختص کوٹہ کی برآمد ابھی مختلف مراحل میں ہے ۔

رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کے آخری ہفتے تک چینی کی مزید برآمدات کی اجازت نہیں ہو گی دریں اثنا،ای سی سی سے چینی کی باقی مقدار کی برآمد کیلئے وقت کی حد میں توسیع کرنے کی سفارش کی جائے گی جبکہ0 42500 میٹرک ٹن چینی کاکوٹہ 31 جولائی 2017 تک برآمد کرنے کی پہلے ہی اجازت دی جا چکی ہے ۔