جمہوری گورننس کے جذبہ سے سرشار حکومت اپنی بصیرت اندو ز سوچ اور پالیسیوں کے باعث انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کو بڑی اہمیت دیتی ہے ،انوشہ رحمن

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے بنائے گئے سی ڈی اے کے اسلام آباد سٹی موبائل ایپ سے اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر طور پر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی

جمعرات 25 مئی 2017 21:22

جمہوری گورننس کے جذبہ سے سرشار حکومت اپنی بصیرت اندو ز سوچ اور پالیسیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے بنائے گئے سی ڈی اے کے اسلام آباد سٹی موبائل ایپ سے اسلام آباد کے شہریوں کو بہتر طور پر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری گورننس کے جذبہ سے سرشار موجودہ حکومت اپنی بصیرت اندو ز سوچ اور پالیسیوں کے باعث انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کو مفاد عامہ کی بہتر خدمات اور گڈ گورنس کیلئے ای گورننس کو بھی موجودہ حکومت نے بڑی اہمیت دی ہے ۔

وزیر نے اسلام آباد کے شہریوں کو بااختیار بنانے کیلئے مقامی ساختہ موبائل ایپ بنانے میں سی ڈی اے حکام ، این آئی ٹی بی ٹیکنیکل ٹیم اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی مقامی طور پر تیار کردہ ایپ سے نہ صرف شہری زندگی کی میں آسانی لانے میں مدد ملے گی بلکہ ہر شہری کی مختلف حکومتی محکموں ، یوٹیلٹیز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں تک فوری رسائی ہو جائے گی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایپ استعمال کرنے والے کو اپنے محل و وقوع کے لحاظ سے ایمر جنسی رابطہ نمبر بھی دستیاب ہوں گے ۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران تمام شعبہ جات میں موبائل ایکیکٹینز کے استعمال کو فروغ ملا ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سمارٹ شہروں کے قیام کے سلسلہ کوآگے بڑھانے اور ڈیجیٹل پاکستان بنانے کی بنیاد ڈالنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وژن کے عین مطابق ہے ۔

اسلام آباد سٹی ایپ کی انفارمیشن کی اقسام میں میٹرو بس ،سٹیشنز، ایمر جنسی نمبز ، شکایات نمٹانا ، جرائم بارے رپورٹنگ ، ہسپتال ، فارمیسی ، ریسٹورنٹ فیول سٹیشن بارے معلومات اور بہت کچھ شامل ہے ۔ مذکورہ ایپکیکیشن گوگل سٹور میں اسلام آباد سٹی ایپ ، ’’سرچ کر کے لی جا سکتی ہے جبکہ یہی APP(ایپ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کی ویب سائٹیس سے بھی لی جا سکتی ہے ۔