اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہے،عوام کی جان ومال کو تحفظ دینا اولین ترجیح ہے

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کا ایک روزہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 21:18

اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہے،عوام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے شب وروز کوشاں ہیں کہ آئی ٹی پی کی کاردکردگی کو مزید بہترسے بہتر بنائیں گے چالان کرنا ہی مقصد نہیں ،شہریوں کی جان ومال کو تحفظ دینا اولین ترجیح ہے،وہ جمعرات کو پی اے ایف فنشنگ سکول میں منعقدہ ایک روزہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایس ایس پی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،تاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے خصوصی مہم جاری ہے جو مختلف یونیورسٹیز ،کالجز ،سکولز میں جا کر طلباو طالبات کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں، پی اے ایف فنشنگ سکول میں ایک روزروڈ سیفٹی سیمینار میں 50 سے زائدطالبات نے شرکت کی،سیمینار میں طالبات کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک قوانین ،ڈیونسیو ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ مثبت رویہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،طالبات کو پیدل چلنے والوں کے حقوق،سڑک پار کرنے کیلئے موضوع جگہ کا انتخاب کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے خطرات،ہیلمٹ استعمال نہ کرنے،روڈ مارکنگ اور روڈ سائین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے شب و روز کوشاں ہے،آئی ٹی پی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک نظام کو مثالی بنانے ،حادثات کی روک تھام اور مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اور پیشہ وارانہ مہارت ،دیانتداری ،خدمات اور عوام دوستی ہماری پیشہ وارانہ اقدار ہیں،سکول کے پرنسپل فلائٹ لیفٹینیٹ محمد سجاد نے آئی ٹی پی کی ان تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے جو ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کو مدد فراہم کرتے ہیں ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق آئی ٹی پی کی کوششیں قابل تعریف ہیں

متعلقہ عنوان :