مہدی شاہ ابتدائی کاروبار ہی جوتے بنانے کا تھا ،قتل گاہ کی زمین پر قبضہ واگزار کرانا میرا معاشرتی فریضہ ہے،سر خان اپالو

جمعرات 25 مئی 2017 21:18

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) نوجوان لیگی رہنما یاسر خان اپالو نے کہا ہے کہ مہدی شاہ ابتدائی کاروبار ہی جوتے بنانے کا تھا ،قتل گاہ کی زمین پر قبضہ واگزار کرانا میرا معاشرتی فریضہ ہے ،شاہ ولاز کے سامنے بنے خدا کے گھر کو آباد کرنا چاہتا ہوں ،وہ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس شخص کو ہم نے پانچ سو ووٹ سے ہرایا ہو وہ کیسے ہمارے لیول کا ہوسکتا ہے مھدی شاہ اپنے دورے اقتدار میں جوتے پر ہی توجہ دیتا رہا اس لئے بدترین شکست سے دو چار ہوا ہے، مھدی شاہ کا ابتدائی کاروبار ہی جوتے بنانے کا تھا اور غلطی سے سیاست میں آیا ہے اسی لئے وہ اچھا عہدہ ملنے کے باوجود اچھا سیاستدان نہیں بن سکا،زاتیات پر مبنی بیانات کا جواب بھی ہم ثبوتوں کے ساتھ زاتیات پر دینگے، سکردو شہر کے پہلے پولیس اور انتظامیہ کے آفیسرز ہماری فیملی کے تھے جبکہ سکردو شہر کا پہلا مئیر بھی میرا دادا تھا اور ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیحی دی ہے، سکردو میں بدتمیزی اور شریف لوگوں کی پکڑی اچھالنے کی سیاست کی بنیاد مھدی شاہ نے رکھی اب ہم جواب دے رہے ہیں تو وہ اپے سے باہر ہو رہا ہے