ملتان،ڈائریکٹر پی ایچ اے کا لودھی کالونی پارک کا دورہ

جمعرات 25 مئی 2017 23:16

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نصیر احمدنے لودھی کالونی چلڈرن پارک اور لیڈیز پارک کا اچانک دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کیں۔پارک میں درختوں کی کانٹ چھانٹ اور صفائی کے حوالے سے سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔دورہ کے موقع پر نصیراحمد نے کہاکہ پارک چارکینال پر محیط ہے جس کی بائونڈری وال ،گرل،واک وے کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔

پارک میں گھاس لگانے کے ساتھ ساتھ بنچز کی تنصیب بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ پارک میں خوبصورت پودے اوردرخت لگائے جارہے ہیں جن میں ٹرمینلیا،تنوبیا،سیداشوک فائکس بلیک،فائکس گولڈن،موتیا،سلوری اورمروہ قابل ذکرہیں۔پارک میں پائپ لائن کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ پودوں کی آبیاری کوممکن بنایاجاسکے۔آمدورفت کوبہتر بنانے کے لیے پارک کے تین داخلی دروازے بنائے گئے ہیں۔ڈائریکٹر پی ایچ اے نے کہاکہ پارک کو بچوں اورخواتین کے لیے بہترین تفریح گاہ بنائیں گے جس کاجلد شاندار افتتاح کیاجائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر فیاض احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ شاہد کامران اورٹھیکیدار پارک بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :