بشارت راجہ نے مجھے طلاق نہیں دی، ہمارا ایک بیٹا ہے، خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں: سینیٹر پری گل آغا

جمعرات 25 مئی 2017 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر پری گل آغا نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد مجھ سے شادی کی ہے، ہمارا ایک بیٹا بھی ہے اور ہم خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیمل کامران ایک جعلساز عورت ہے اور انہی حرکات کی وجہ سے اسے تین سال قبل مسلم لیگ سے نکال دیا گیا تھا، مسلم لیگ ہائوس میں اس کا داخلہ بھی بند ہے، یہ میری فیملی کو بدنام اور بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے طلاق دینے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، میں اب بھی محمد بشارت راجہ کی بیوی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد بشارت راجہ نے حلفاً کہا ہے کہ میرا سیمل کامران سے کوئی تعلق نہیں، یہ جھوٹی کہانیاں سنا کر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے، سیمل کامران نے مجھ پر جو بھی الزامات لگائے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سیمل کامران کے خلاف دس کروڑ کا ہرجانہ کروں گی۔

متعلقہ عنوان :