مریدکے، مقامی فیکٹری کا مزدور نہر اپر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 25 مئی 2017 23:24

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) مقامی فیکٹری کا مزدور نہر اپر چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ضلع بہاولپور کا رہائشی 26سالہ منظور ولد محمد بخش مقامی سٹیل ملز کا ملازم تھا اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ نہر اپر چناب پر نہا رہا تھا کہ اچانک ڈبکیاں کھاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ امدادی ٹیم نے نعش نہر سے نکال کر ہسپتال پہنچا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :