مریدکے،ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ارقم طارق کا رمضان بازاروں کا دورہ

مختلف اشیاء کی قیمتوں اور ناپ تول کا باقاعدہ جائزہ لیا،کھجور وں کاوزن کم تولنے پر کاروائی ،مقدمہ درج

جمعرات 25 مئی 2017 23:24

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ارقم طارق کا رمضان بازاروں کا دورہ ۔مختلف اشیاء کی قیمتوں اور ناپ تول کا باقاعدہ جائزہ لیا،کھجور وں کاوزن کم تولنے پر کاروائی مقدمہ درج، دوکاندار گرفتار ڈیوٹی سے غفلت پر سول ڈیفنس اہلکار بلال کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی، اشیاء کے ناپ تول ، قیمتوں اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہا کہ حکومت پنجاب امسال بھی عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضان بازار وں میں اشیاء خو ردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ضلع بھر میں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جہاں عوام کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے علاوہ دیگر انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں جن اہلکاران و ملازمین کی ڈیو ٹیاں لگائی گئی ہیں ان میں کسی کی بھی غفلت ہر گز براداشت نہیں کی جائے گی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظام کئے جائیں، عوام الناس کو درپیش مسائل کا فوراً حل یقینی بنا یا جائے۔

تما م اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں میں صفائی ،ستھرائی، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، ناپ تول ،اور معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں اور اپنے علاقوں میں قائم کردہ رمضان بازاروں کا دورہ کریں اور انتظامات کا جائزہ لے کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہ مقدس میں عوام کوکسی قسم کی شکائت نہ ہو ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتا یا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کی خو د مانیٹرنگ اور رمضان بازاروں کا دورہ بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک نیکیوں اور رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے ان با برکت ایام میں اپنی ڈیوٹی پو ری ایمانداری سے سر انجام دیں اور عوام الناس کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔