مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ صدر ، سیکر ٹری بار کی قیادت میں وکلاء کے 14رکنی وفد کا تقریب سے بائیکاٹ

انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ، ناقص انتظامات کا الزام، سیکر ٹری بار

جمعرات 25 مئی 2017 23:22

مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ صدر ، سیکر ٹری بار کی قیادت میں وکلاء کے 14رکنی ..
ساہیوال:25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) قادر آباد کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد پر انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے سبب ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن ساہیوال صدر چوہدری محمد انور ، جنرل سیکر ٹری چوہدری عثمان علی کی قیادت میں 14رکنی وفدنے بطور احتجاج تقریب کا بائیکاٹ کر دیا اور نعرے لگاتے ہوئے واپس آگئے ۔

(جاری ہے)

بار کے سیکر ٹری عثمان علی نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے تما م سیٹیں ن لیگ کے کارکنوں کے نام پر پٹواریوں نے سنبھال رکھی تھیں اس لیے انہوں نے انتظامیہ کے خلاف ناقص انتظامات کی بنا پر نعرے لگاتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر اور جنرل سیکر ٹری سمیت 14رکنی وفد میں اکثریت مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ وکلاء کی تھی تاہم وکلاء نے انتظامیہ کی مسلم لیگ کے نام پر پٹواریوں کی چھاپ کو مسترد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :