ملتان میں گھریلو ملازمہ 10 سالہ خدیجہ کو مالکن نے الماری کی چابی گم کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس پر ملزمان کیخلاف کاروائی نا کرنے کاسخت دباؤ

جمعرات 25 مئی 2017 23:49

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ملتان کے علاقے شالیمار کالونی میں گھریلو ملازمہ 10 سالہ خدیجہ کو مالکن نے الماری کی چابی گم کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ظالم مالکن نی10 سالہ بچی کو لوہے کے راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نشانات بچی کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر واضح ہیں۔

(جاری ہے)

تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بچی موقع ملتے ہی گھر سے بھاگ گئی، جسے ایم ڈی اے چوک کے قریب شہریوں نے پولیس کے حوالے کیا۔ بااثر افراد کے دباؤ پر پولیس نے بچی کو 6 گھنٹے تک چھپائے رکھا اور رات گئے بچی کو میڈیکل کیلئے نشتر اسپتال منتقل کیا۔ میڈیکل سرٹیفیکیٹ میں بھی بچی پر تشدد ثابت ہو گیا ہے۔دوسری طرف پولیس پر ملزمان کیخلاف کاروائی نا کرنے کاسخت دباؤہے۔

متعلقہ عنوان :