ملتان میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن ، 9افرادگرفتار،منشیات برآمد

جمعرات 25 مئی 2017 23:49

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ملتان میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9افراد کوگرفتارکرلیا،پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ سیتل ماڑی اور شاہ شمس کے علاقے شاہ ٹاون اور پیر کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 220 گھروں کی چیکنگ اور 160 افراد کی بائیو میٹرک طریقہ سے تصدیق کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران جعلی موبل آئل کی فیکٹری پکڑی گئی۔

فیکٹری سے سامان بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے درمیان منشیات بھی برآمد کرلی دوران سرچ آپریشن 9 کوافراد گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 8 منشیات فروش گرفتارہوئے۔ملزمان کے قبضے سے 813 لیٹر شراب اور 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے،گرفتار ہونے والے ملزمان کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :