حکومتی ادارے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائیں گے،میڈیا تنقید برائے اصلاح کی پالیسی کو اختیار کرے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا ملتان میں نجی چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 25 مئی 2017 23:49
(جاری ہے)
ہم سب اس دھرتی کے مقروض ہیں اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرتے ہوئے اپنی دھرتی کا قرض اتارنا ہے اور میڈیا علاقائی مسائل اور عوام کی شکایات کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
حکومتی ادارے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔میڈیا تنقید برائے اصلاح کی پالیسی کو اختیار کرے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہاکہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کے منصوبوں کو بھی اجاگرکرے۔ ہم جب دنیا کے سامنے اپنے ملک کے مثبت پہلو کو اجاگر کریں گے تو پوری دنیا میں ہمارا وقار بلند ہوگا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس میں تعلیم اور صحت کے شعبے سرفہرست ہیں۔ملتان میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی اور اب نشتر کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔اسی طرح رحیم یار خان میں خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ، ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی اور غازی میڈیکل کالج کا قیام، جنوبی پنجاب میں تقریباً ہر ضلعی ہیڈکوارٹر کی سطح پر سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپس قائم کئے گئے ہیں جو کہ اعلیٰ تعلیم کی طرف بہت اچھی پیش رفت ہے۔ اسی طرح صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ہاسپٹلز میں جدید میڈیکل آلات کی فراہمی، نئے وارڈز اور بلڈنگز کی تعمیر، ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن جیسے اہم منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جس سے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہت بہتری آئی ہے۔ میڈیا کو چاہئے کہ وہ معاشرے میں ہونے والے ترقی اور اس مثبت تبدیلی سے عوام کو آگاہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.