علماء کرام عوام الناس کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ترغیب دلائیں، مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی

جمعرات 25 مئی 2017 23:45

علماء کرام عوام الناس کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ترغیب دلائیں، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) جامع مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام الناس کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ترغیب دلائیں تا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت مطہرہ کا اہتمام ہو سکے شب التماس ۹۲ شعبان المعظم بروز جمعتہ المبارک بتاریخ26مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسب سابق علماء پشاور کا نمائندہ اجلاس بسلسلہ رؤیت ہلال رمضان المبارک ۸۳۴۱ ہجری بروز جمعتہ المبارک بتاریخ26مئی بعد از نماز مغرب جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہو گا۔چاند دیکھ لینے والے حضرات شہادت کے فریضہ سے سبکدوش ہو نے کیلئے بر وقت اپنے علاقے کے عالم دین کے ہمراہ تشریف لائیں ، انہوں نے علماء کرام وخطباء عظام سے التماس کی کہ وہ اپنی تشریف آوری کو یقینی بنائیں ۔