سجاول : جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کے بعد ایس پی سجاول فداحسین جانوری نے جعلی ایف آئی آر کو ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 25 مئی 2017 23:56

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) سجاول جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کے بعد ایس پی سجاول فداحسین جانوری نے جعلی ایف آئی آر کو ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے جے یوآئی رہنما مولاناغلام حسین نے بتایاکہ جمعیت علمائے اسلام سجاول کے رہنماوں مولانافضل اللہ ، مولاناغلام حسین ،حاجی اسلم ،اور دیگر پر مشتمل وفد نے ایس پی فداحسین جانوری سے آفس میں ملاقات کرکے مذاکرات کئے ،جبکہ ایس پی نے ایس ایچ او سجاول کو طلب کرکے سخت تنبییہ کرتے ہوئے جے یوآئی رہنما ڈاکٹرامین کے خلاف ایف آئی آر ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی ،تاہم اصل ملزم عثمان سرویچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی کے پاس رکھاجائے جس میں مخالف گروہ آپ سے معافی مانگنے کو تیارہیں ، ایس پی سے مذاکرات میں طے پایاکہ جعلی ایف آئی آر کو ختم کرکے گرفتارشدگان کو کل آزاد کیاجائیگا، جبکہ صوبائی وزیر اس کا فیصلہ کرکے تمام ترجرمانہ اداکروائیں گے، اس یقین دہانی پر احتجاج کو موخر کیاگیاہے ،

متعلقہ عنوان :