پاکستان اور تر کی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجودہیں، یہ ہر آزمائش پر پورا اتر ے ہیں، پاکستان اور تر کی کے مابین کثیر الجہتی تعلقات مشترکہ مفادات ،عوامی رابطوں اور مشترکہ ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں ، عوامی ،پارلیمانی ،تجارتی، عدلیہ اور دیگر شعبوں کے مابین قریبی رابطے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان اور تر کی علاقائی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پائیدارشر اکت داری کے لیے پر عزم ہیں
سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی ترک عدلیہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 25 مئی 2017 21:13
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجودہیںجو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتر ے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے مابین کثیر الجہتی تعلقات مشترکہ مفادات ،عوامی رابطوں اور مشترکہ ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ،پارلیمانی ،تجارتی، عدلیہ اور دیگر شعبوں کے مابین قریبی رابطے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور تر کی علاقائی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پائیدارشر اکت داری کے لیے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹرٹیجک شماروں میںتر کی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔انہوں مزید کہا کہ پائیدار شر اکت داری جمہوریت ،علاقائی سیاست ،تر قی اور تجارت کے مشترکہ نقطہ نظر کے لیے ناگزیر ہے۔ سپیکر نے 15جولائی 2016کی بغاوت کو ناکام بنانے پر تر کی کی عوام اور جمہوری نمائندوں کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے 15جولائی کی رات انسانی عزم اور قربانی کی لازوال مثال کا مشاہدہ کیا جو سب کے لیے قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی عزم نے توپوں کے دھانے بند کر دیے۔ انہوں نے بغاوت کی کوشش کوناکام بنانے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے تر کی کی عوام کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔سپیکر نے وفد کے شر کاء کو بتایا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ خود مختار ہے، ادارے مضبوط ہیں اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ او ر قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور ریاست کے سب ادارے اپنے متعلقہ شعبوں میں آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔Mr. Musa Heybetنے ترکی کے لئے سپیکر کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی عوام، پارلیمنٹ اورحکومت کی طرف سے تر کی میں جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کے لیے حمایت کو سراہا ۔انہوں نے تر کی میں بغاوت کے دوران تر ک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ تر کی عالمی امن کے لیے جنگ میں پاکستان کے کردارکا معترف ہے انہوںکہا کہ پاکستان نے عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ۔وفد کے سر براہ نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام میں کئی اقدار مشترک ہیں جو باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروئے کار لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے اور وفدکے دیگر ارکین کے پر تپاک استقبال اور میزبانی پر پاکستان کی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا تر کی پاکستان کو اپنا بھائی تصور کرتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پارلیمانی عدلیہ ،تجارتی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.