نائن الیون کے بعد ایک فون کال پر لوگ بچھ گئے ‘ہم نے دنیا کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے‘ اسحا ق ڈار کی مشرف کانام لئے بغیرتنقید

جمعرات 25 مئی 2017 21:13

نائن الیون کے بعد ایک فون کال پر لوگ بچھ گئے ‘ہم نے دنیا کے آگے ہاتھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد ایک فون کال پر لوگ بچھ گئے تھے، لیکن ہم نے دنیا کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کرنے کے دوران اسحا ق ڈار نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام لئے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ، نائن الیون کے بعدامریکہ کی ایک فون کال پر لوگ بچھ گئے تھے، لیکن ہم نے دنیا کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جون 2014 میں آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ ہوا، جس میں مسلح افواج کی خدمات قابل تعریف ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سال بھی مسلح افواج کے لیے 90 سے 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو وغیرہ بھی شامل ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا کیوں کہ ہماری افرادی قوت چین سے سستی ہے۔

متعلقہ عنوان :