پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک پٹی، ایک شاہراہ کے شاندار اقدامات سے نہ صرف دنیا کا چہرہ تبدیل ہو گا ،اس سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی سطحوں پر نمایاں تبدیلیاں رونما ہوں گی، اس سے پورے خطہ کو بھی فائدہ ہو گا، سی پیک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے جس نے اس عظیم منصوبہ کی کامیاب تکمیل کیلئے بھرپور کوششیں بروئے لانے کیلئے ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے، نوجوان سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے خود کو تیار کریں
صدر ممنون حسین کا ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے 21 ویں کانووکیشن سے خطاب
جمعرات 25 مئی 2017 21:12
(جاری ہے)
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، ریکٹر جی آئی کے جہانگیر بشار، سینئر حکام اور طالب علموں کے والدین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ صدر نے کہا کہ سی پیک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے جس نے اس عظیم منصوبہ کی کامیاب تکیمل کیلئے بھرپور کوششیں بروئے لانے کیلئے ہمارے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے۔
انہوں نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیلئے خود کو تیار کریں اور امید ظاہر کی کہ وہ عزم، ولولہ اور مضبوط قوت ارادی کے ساتھ اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہوں گے۔ صدر نے کہا کہ وہ اقوام ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرتی ہیں جو تعلیم اور جدید سائنسز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، موجودہ دور سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ان شعبوں میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ملک کا ایک باوقار ادارہ ہے جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلیم و تحقیق کی سہولت فراہم کر رہا ہے، مختصر عرصہ میں اس نے نہ صرف اپنی الگ شناخت قائم کی ہے بلکہ تعلیم کے قابل رشک معیارات بھی مقرر کئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر نئے حالات کے تناظر میں اس ادارہ کی خدمات بہت اہمیت کی حامل ہوں گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مستقبل میں دنیا میں اپنا مناسب کردار ادا کرے تو پھر نوجوانوں پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جدید سائنسز میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی صنعتی انقلاب سے ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ دنیا کے درمیان خلیج وسیع ہوئی لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد نئی دنیا ابھر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ مسلم سائنسدانوں اور سماجی ماہرین نے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بدولت ایسی بنیاد رکھی جس پر آج کی علمی دنیا استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ چند صدیوں کے سماجی و سیاسی انقلابات اور اقتصادی حقائق نے اس علمی روایت کو کمزور کیا ہے لیکن آج کی دنیا میں انسانیت کو سائنس کے ثمرات اور فوائد کو محدود کرکے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ اس پس منظر میں پاکستان کے نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علم کی نئی دنیا کی جستجو کیلئے خود کو تیار کریں۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل طالب علموں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے وہ اپنے والدین اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ سخت محنت اور عزم کے ذریعے وہ اپنے آبائو اجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ صدر نے اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں میں تمغے، اسناد اور ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.