یونین کونسل توغ سرائے کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

جمعرات 25 مئی 2017 20:43

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) یونین کونسل توغ سرائے کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔مجموعی طور پر 26ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔اشفاق کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کے فاتح قرار،کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ کا اختتامی تقریب سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جے ٹی آئی توغ سرائے کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنمنٹ جس میں 26ٹیموں نے ھصہ لیا اختتام پزیر ہو گیا۔

فائنل میچ میں اشفاق کرکٹ ٹیم نے حریف فضل حیات ٹیم کو 8وکٹوں سے ہرا ٹورنامنٹ ٹائٹل کا اعزاز حاصل کر لیا اور فاتح ٹیم قرار پائی۔ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب میں ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،سابق ایم پی اے عتیق الرحمان،مولانا تحسین اللہ،تحصیل ناظم ٹل حاجی پیائو زار او دیگر مقررین نے کہا کہ تفریحی سرگرمیاں امن وامان کے قیام خوشگوار ماحول کی فراہمی اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنتوں اور فضولیا ت سے بچا کر معاشرے کا قیمتی سرمایہ بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں اور ان کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضلعی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،ضلع ناظم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے منتظیم ثناء بمع کمیٹی ممبران کو بہترین انتظامات کرنے اور پر امن ماحول میں تفریحی سرگرمیوں کو پایا تکمیل تک پہچانے پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 10ہزار نقد انعامات کا اعلان کیا جبکہ سابق ایم پی اے عتیق الرحمان نے 15ہزار اور تحصیل ناظم ٹل نی5ہزار نقدانعام کا اعلان کیا اور ضلع ناظم و دیگر مشران نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :