صوابی،عدالت پیشی بھگتنے کیلئے آنیوالے خاندان پراندھادھندفائرنگ،خاتون جاں بحق،تین افرادزخمی

جمعرات 25 مئی 2017 20:42

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) صوابی کے قریب عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے آنے والے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان پر پُرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ شاہد ولد سید عرب سکنہ مانیری پایاں حال چینگلئی بونیر نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور دیگر رشتہ دار خواتین کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے رکشے میں آرہے تھے جب وہ صوابی مر دان روڈ پر سلیم خان چوک پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نواب زادہ اور ان کے بیٹے کاشف نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسماة (د) زوجہ روزی خان موقع پر جاں بحق جب کہ وہ ، اس کی بیوی اور مسماة (ع) زوجہ عبدالولی سکنہ بنگلہ بونیر زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابقسولہ جون 2016کو تین سالہ شیر خوار بچہ آفتاب ولد نواب زادہ گھر سے لاپتہ ہو چکا تھا گھرمیں پڑی صندوق سے جب بوآنے لگی تو ملزمان نے لاش کو گھر کے کنویں میں پھینک دیا۔ شک ہونے پر والد نے جب دیکھا تو کنویں سے شیر خوار بچے کی لاش بر آمد ہوئی ملزمہ زوجہ نواب زادہ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کو زہر پلا کر قتل کر دیا تھا لیکن دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچے کو پھانسی دے کر لاش کو صندوق میں بند کر دیا تھا اور بعد ازاں بو آنے پر لاش کو کنویں میں پھینک دیا۔

وجہ قتل میاں بیوی کے مابین جھگڑے بیان کی گئی ہے ۔ کمسن مقتول کی سو تیلی ماں مسماة(س) زوجہ نواب زادہ ملزمہ کی والدہ زوجہ روضی خان ، بھائی شیر زمین خان اور ایک رشتہ دار شاہد کو گرفتار کیا تھا ۔شک کی بناء پر ملزمہ کی بھائی کو گرفتار کرکے انہوں نے راز اگل دیا ،ملزمہ سیما ء کو گرفتار کرکے انہوں نے سارے راز اُگل دیئے تھے معصوم بچہ کی قتل میں اور بھی ملوث افراد اس کی ماں دلشاد زوجہ روزی خان ،شیر زمین ولد روزی خان ساکنان مانیری بالا ،شاہد ولد شیر عمر ساکن چینگلئی جو اس کے ساتھ رہائش پذیر تھا کو گرفتار کرکے ملزمہ نے کہا کہ میں معصوم بچہ کو اسلئے قتل کیا کہ شوہر کی تشدد سے تنگ آکر اس کو دکھ دیا اور جائیداد کی تقسیم کرنے پر اس بچہ کو مار دیا تا کہ بڑا ہو کر ہم سے جائیداد میں حصہ نہ لے۔

متعلقہ عنوان :