صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

جمعرات 25 مئی 2017 20:40

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) صوابی میں جائیداد کے تنازغہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ایوب خان ولد مغل باز سکنہ مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے مارکیٹ میں موجود تھے کہ اس دوران ان کے بھائی رئوف خان عرف لالے نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی دلاور خان کو قتل کر دیا وجہ قتل زمین کا تنازغہ بیان کی ہے صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :