بہاول پور:کاربے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی‘ خاتون سمیت تین جاں بحق‘تین زخمی

جمعرات 25 مئی 2017 20:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) کاربے قابوہوکردرخت سے جاٹکرائی‘ خاتون سمیت تین جاں بحق‘تین زخمی کار سوار رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کے بعد رحیم یار خان سے چشتیاں واپس جا رہے تھے ‘ تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ سے چشتیاں جانے والی کارتھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں ششماہی نہر پر تیز رفتار مہران کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بلال ، عباس اور منیش بی بی شامل۔ زخمی ہونے والے بچوں میں عبدالحنان ، ارحام اور آمنہ شامل۔ حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کا تعلق چشتیاں سے ہے۔ ریسکیو1122 اور تھانہ سمہ سٹہ پولیس موقع پر پہنچ کرکاروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :