بہاول پور : آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین بکا تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ اور دیگر مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 مئی 2017 20:27

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین بہاولپور کے زیر اہتمام تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ،ایڈہاک ریلیف الائونسز کو تنخواہوں میںضم کرنے اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے سرکل آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے زونل چیئرمین فیاض خان بلوچ،زونل سیکرٹری چودھری ذوالفقار زلفی،ڈویژنل چیئرمین ماڈل ٹائون شفیع سلیم ،ڈویژنل چیئرمین سٹی جعفر اقبال ،ممبر مرکزی کونسل رانا کامران اقبال،چیئرمین لودہراں ڈویژن شبیر گجر،چیئرمین احمد پور شرقیہ رائو وکیل،ڈویژنل چیئرمین حاصل پور جعفر سندھو سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین ہزاروں ملازمین کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم نے ہر سطح پر آواز بلند کرکے ملازمین کا حق لیا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی مزدورں کی خدمات سلسلہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کیوجہ سے ملازمین معاشی طو ر پر سخت پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الائونسز کو تنخواہو ں میں ضم کیا جا ئے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :