اوکاڑہ کینٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسدعلوی کا تھانہ اے ڈویژن کا دورہ

تھانہ میں تعینات ملازمین کے مسائل سنے فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،حسن اسدعلوی

جمعرات 25 مئی 2017 20:26

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسدعلوی نے تھانہ اے ڈویژن کا ملاحظہ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ملاحظہ سے پہلے تھانہ میں تعینات ملازمین کے مسائل سنے اورپولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ محکمہ پولیس کاسرمایہ ہیں کیونکہ آ پ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے ہیں اس لیے آپ کے مسائل کا تدارک کرنا میری اولین ترجیح ہے جب آپ خوشحال ہونگے تو ڈیوٹی بھی احسن طریقے سے سرانجام دیں گئے جب پولیس رات کو سٹرکوں اور گلی کوچوں میں گشت کرتی ہے تو عوام سکھ کی نیند سوتے ہیں اللہ کے نزدیک حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے جب آ پ اللہ کی مخلوق کی نیک نیتی سے خدمت کریںگے تو اللہ بھی آپ راضی ہو گاانہوں نے مزید کہا کہ جب کسی مظلوم کی دادر سی کرتے ہیں تو وہ آپ کو دعائیںدیتے ہے دعاسے بڑا کر کوئی معاوضہ نہیںہے اللہ نے آپ کو انصاف کرنے کی طاقت دی ہے آ پ ان اختیارات کو بطور امانت سمجھتے ہوئے استعمال کریںپولیس دربار کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے تھانہ کا ملاحظہ کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو انعام سے نواز جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کا ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ تھانہ کی صفائی اور ریکارڈ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ڈی پی او اوکاڑ نے پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد کی کامیابی کے لیے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنایاجائے وارداتوں کے تدارک کے لیے گشت کوموثر بنائیںپولیس موبائلز حقیقت میں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں اور زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے *

متعلقہ عنوان :