کامونکے ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتما م روڈ سیفٹی سیمینار اورواک کا انعقاد

جمعرات 25 مئی 2017 20:18

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتما م روڈ سیفٹی سیمینار اورواک کا انعقاد ،روڈسیفٹی سیمینار اورواک میں سینکڑوں طلباء کی شرکت روڈسیفٹی سیمینا ر اور واک میںنیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں سمیت مختلف کالجز کے طلباء اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں جس میںکالجزکے طلباء نے شرکت کی، روڈسیفٹی واک میں موٹروے پولیس اور سٹی پولیس نے اعلیٰ افسران سمیت اہلکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی واک نجی کالج سے شروع ہوکر مقامی میرج ہال تک آئی واک میںطلباء اورشہریوںنے روڈ سیفٹی سے آگاہی کے لیے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے سمینار میںچیف ٹریفک پولیس آفسیرآصف ظفرچیمہ ،ڈی ایس پی موٹروے ثاقب کا ظمی ، ڈی ایس پی گجرات حامد نواز،انسپکٹر وصی حیدر و دیگرنے سمینار کے شرکاء سے خطاب کیااس موقع پر انسپکٹر صداقت علی ،انسپکٹر علی اشرف ،انسپکٹرعابد طور سمیت موٹروے اینڈ سٹی ٹریفک پولیس اور ریسکیوکے اہلکاروںسے طلباء اور شہریوں کی کثیر تعدادنے بھی شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک پولیس آفسیرآصف ظفرچیمہ نے کہاکہ آج کے روڈ سیفٹی سمینا ر اورواک کا مقصدعوام الناس میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور پیداکرناہے اور آگاہی پیدا کرناہے کہ کس طرح عوا م اور بالخصوص سٹوڈنٹس ٹریفک قوانین کو اپنا کر اس پر عمل کرکے کس طرح حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیںڈی ایس پی موٹروے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاتذہ اور بچوں کے والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے بچوں کے اندر اس چیز کی آگاہی پیدا کریں کہ وہ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے موٹرسائیکل کی ون ویلنگ سے گریز اور ہیلمٹ کا استعمال ضروری کریں۔

متعلقہ عنوان :