نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کے خلاف اپوزیشن نے قرار داد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کے پاس جمع کرا دی

جمعرات 25 مئی 2017 20:18

نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کے خلاف اپوزیشن نے قرار داد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کے خلاف اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے قرار داد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کے پاس جمع کرا دی، قرار داد کے مطابق پی سی بی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی سفارش کی مذمت کی گئی ہے جبکہ نجم سیٹھی بطور نگران وزیراعلیٰ 2013ء کے انتخابات میں غیر جانبدار کردار ادا کرنے میں ناکام رہے تھے، نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، میاں محمود الرشید نے کہا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدے سے بھی ہٹایا جائے اور کسی قومی ہیرو کو چیئرمین پی سی بی بنایا جائے تاکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہو سکے۔ (قیوم زاہد)