شریف فیملی کوئی بھی نئی منی ٹریل پیش کرے گی توپھنسے گی،اعتزازاحسن

سپریم کورٹ میں نوازشریف کے مئوقف کوغیرمعتبرکہاگیا،شریف فیملی جے آئی ٹی پردباؤڈالنے کی کوشش کریگی،شریف خاندان اب اوربھی زیادہ پھنس چکاہے۔رہنماء پیپلزپارٹی سینیٹراعتزازکی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 مئی 2017 19:32

شریف فیملی کوئی بھی نئی منی ٹریل پیش کرے گی توپھنسے گی،اعتزازاحسن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25مئی2017ء) :پیپلزپارٹی رہنماء سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کے مئوقف کوغیرمعتبرکہاگیا،شریف فیملی کی کوشش ہے کہ جے آئی ٹی پردباؤڈالے،شریف خاندان اب اوربھی زیادہ پھنس چکاہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کے ہرفردکامختلف اور انفرادی بیان ہے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان اب اوربھی زیادہ پھنس چکاہے۔شریف فیملی کوئی بھی نئی منی ٹریل پیش کرے گی توپھنسے گی۔اثاثوں کے ذرائع اب پیداکیے گئے تومانناآسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اپنی گفتارکے باعث پھنس چکاہے۔قطری خط درمیان میں آیالیکن اس کے باعث بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔حسین نوازکے پاس جے آئی ٹی میں جواب دینے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔نوازشریف کی بات مان لی جاتی توجے آئی ٹی کی ضرورت ہی تھی۔

متعلقہ عنوان :