قمر زمان کائرہ سے سٹڈی سرکل کے عہدیداروں کی ملاقات ،پارٹی منشور پر تبادلہ خیال

جمعرات 25 مئی 2017 20:01

قمر زمان کائرہ سے سٹڈی سرکل کے عہدیداروں کی ملاقات ،پارٹی منشور پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ سے سٹڈی سرکل کے عہدیداران نے ملاقات کی، ملاقات میں الطاف قریشی، ملک خورشید، ڈاکٹر خالد، خالد جاوید نے شرکت کی، ملاقات میں پارٹی منشور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی سٹڈی سرکل کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی منشور اور ماہ رمضان میں کارنر میٹنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وسطی پنجاب صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ماہ رمضان کے پورے مہینے میں کلچرل ونگ کے ساتھ میٹنگ، سیاست کو فروغ اور اہم مشاورت پر کارنر میٹنگز جاری رکھی جائیں گی اور ماہ رمضان میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

(وقاص)

متعلقہ عنوان :