بلدیاتی نمائندے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بلدیہ کی ٹیموں کیساتھ تعاون کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعرات 25 مئی 2017 19:53

کوئٹہ۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے کہاہے کہ صفائی مہم کے دوران ٹائون سٹی حب کو دس بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، لسبیلہ کی سول سائٹی اور بلدیاتی نمائندے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھی بلدیہ کی ٹیموں کیساتھ تعاون کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے محکمہ ماحولیات ، چیمبر آف کامرس ، گڈانی شپ بریکرز ایسوسی ایشن اور صنعتی اداروں حبکو پاورکمپنی ، بائیکوپٹرولیم کمپنی ،اٹک سیمنٹ فیکٹری ،ڈی جی خان سیمنٹ اور دوسرے متعلقہ محکموں وصنعتی اداروں کے اشتراک سے ٹائون سٹی حب کی صفائی ستھرائی کا کا م دوسرے روز سے زورشور سے جاری رہا ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے ترجیحی بنیادوں پر جاری صفائی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہرسے اٹھائے گئے ٹنوںکے حساب سے کچروں کے ڈھیر کو ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے محکمہ ماحولیات کی تجویز کردہ سائٹ پر صنعتی فضلوں کو ٹھکانے لگانے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی کا کہنا ہے کہ اس صفائی مہم کے دوران ٹائون سٹی حب کو دس بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے لسبیلہ کی سول سائٹی اور بلدیاتی نمائندے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھی بلدیہ کی ٹیموں کیساتھ تعاون کررہے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ یہاںکے لوگوں میں اک نیا ولولہ اور احساس بیدار ہونے لگا ہے کہ حب سٹی سب کا گھرہے اور اسکی بہتری کیلئے کام کرنا صرف انتظامیہ کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری بنتی ہے اور اس صفائی مہم کا مقصد ہی لوگوں میں شعور وآگہی کا احساس پیداکرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حب شہر کے مختلف مقامات پر صنعتی اداروںکے تعاون سے 300کچرے دان لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :